ناندیڑ :19؍اپریل(نامہ نگار)۔قریش کانفرنس کے قومی صدر ایڈوکیٹ صنوبر علی قریشی نے قریش کانفرنس ناندیڑ ضلع صدر عہدہ پر عبدالعزیز قریشی کی نامزدگی کی ہے۔ تقر رنامہ میں انہوں نے کہا کہ وہ سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے متفقہ فیصلہ کے بعد آپ کو مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع کی ذمہ داری سونپی جارہی ہے۔ آپ کا یہ تقرر آئندہ تین سال تک کیلئے رہے گا۔ قریش برادری کے لئے بڑھ چڑھ کر کام کرنے کی ہدایت بھی اس تقررنامہ میں دی گئی ہے۔ عبدالعزیز قریشی کے ضلع صدر عہدہ پر تقرر کے بعد قریش برادری کے ذمہ داران اور دوست احباب نے انہیں مبارکبا دپیش کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عبدالعزیز قریشی نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ناندیڑ ضلع کے قریش برادری کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے نمائندگی کریں گے۔