|
![]() |
![]() ![]() ![]() |
||
|
۔11؍ فروری کو منتخب شدہ عازمین حج کی پہلی تربیتی نشست
ناندیڑ۔29؍جنوری( حیدر علی):ناندیڑ ضلع سے سال2024؍ کے لئے جملہ765 ؍ خوش نصیب عازمین حج کا انتخاب عمل میں آیا۔منتخب ہونے پر خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑ اور خادم حجاج ٹرسٹ کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ۔محفوظ زمرے میں112؍عازمین حج کا انتخاب عمل میں آیا۔ جبکہ عام زمرے کے تحت 653؍ عازمین کا انتخاب عمل میں آیا۔ خدمت حجاج کمیٹی ناندیڑکی جانب سے منتخب شدہ عازمین کی پہلی تربیتی نشست11؍فروری2024ء بروزاتوارصبح ٹھیک 09:00؍ بجے تا 05:00 کے درمیان انور گارڈن فنکشن ہال ،مال ٹیکڑی روڈ ،دیگلور ناکہ ، ناندیڑ پر رکھی گئی ہے۔ جبکہ دوسری تربیتی نشست خادم حجاج ٹرسٹ کی جانب سے 03؍مارچ2024 بروزاتوارصبح ٹھیک 09:00؍ بجے تا 05:00 کے درمیان ڈلکس فنکشن ہال ،مال ٹیکڑی روڈ ،دیگلور ناکہ ، ناندیڑ میں
رکھی گئی ہے۔ اس نشست میں تمام منتخب شدہ عازمین کو معہ گروپ کے تمام اراکین کے ساتھ شرکت کرنے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ا ور خانگی ٹورس سے حج کے لئے جانے والے عازمین بھی اس کیمپ میں شرکت کر سکتے ہیں۔