ناندیڑ۔ ۳/ مارچ (نامہ نگار):ناندیڑ شہر کانگریس کمیٹی کا جائزہ اجلاس آج دوپہر پاکیزہ فنکشن ہال میں منعقد ہوا تھا۔ اس جائزہ اجلاس کی صدارت ناندیڑ جنوب حلقہ کے رکن اسمبلی موہن ہمبرڈے نے فرمائی۔ جلسہ میں ناندیڑ شہر کانگریس کمیٹی کے صدر و سابق میئر عبدالستار، شہر بلاک صدر سبھاش رائے بولے، ریاستی سیکریٹری سریندر گھوڑجکر، شراون ریپن واڑ، شہر کارگذار صدر بالاجی چوہان، ڈاکٹر دنیش نکھاتے، جنوب حلقہ کے صدر مادھو مانجرم کر، اقلیتی شعبہ کے ریاستی نائب صدر مسعود احمد خان، ضلع صدر شمیم عبداللہ، ناندیڑ جنوب صدر شیخ اسلم، سابق ڈپٹی میئر شفیع احمد قریشی، عبدالغفار، سابق چیئرمن فاروق علی خان سمیت کانگریس پارٹی کے سابق کارپوریٹرس بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر نو منتخب عہدیداران کی گلپوشی بھی کی گئی۔ میٹنگ کے آغاز پر سریش ہٹکر نے کہا کے کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے سبھی لوگوں کو متحد ہو نا ضروری ہے۔ سابق نمائندہ کارپوریٹر رمیش گوڑ بولے نے کہا کے آج ورکرس کو لیڈر بننے کا موقع مل رہا ہے۔ جو لوگ کانگریس چھوڑ کر چلے گئے ان کی جگہ نئے لوگوں کو کام کرنے کا موقع ملے گا۔ پربھاگوں میں بھی سابق کارپوریٹرس جو بی جے پی میں چلے گئے ان کی جگہ نئے چہروں کو موقع ملے گا۔ سید شیر علی نے کہا کے کانگریس پارٹی کے ساتھ تمام مسلم سابق کارپوریٹر متحد طور پر کھڑے ہیں۔ ہمیں پھوڑنے کے لیے کوششیں کی جاسکتی ہے۔ کانگریس کو مضبوط بنانے کے لیے جلد سے جلد شہر بلاک کمیٹیاں تشکیل دینا ضروری ہے۔ سید شعیب حسین نے کہا کے پربھاگوں میں میٹنگ کے وقت وہاں کے سابق کارپوریٹرس کو ساتھ لے کر کام کیا جائے اور ان کی رائے سے ہی ان کے علاقوں کے لوگوں کو کمیٹیوں میں شامل کیا جائے۔ فاروق بدویل نے کہا کے بڑے لیڈرس اپنے رشتہ داروں کو عہدے باٹنے سے گریز کریں۔ زمینی سطح کے ورکرس کو موقع دیں۔ عبدالرشید نے کہا کے آئندہ لوک سبھا کے لیے رکن اسمبلی موہن ہمبرڈے کو سبھی نے تائید کرنی چاہیے۔ فاروق علی خان نے کہا کے ملک کے موجود ہ حالات میں مسلمانوں اور دلت سماج کا اتحاد بے حد ضروری ہے۔ سنویدھان کی حفاظت ہوگی تو ہی دیش بچے گا۔ ایڈوکیٹ سید واجد نے کہا کے نئی کمیٹیوں میں ہر سماج اور طبقہ کے لوگوں کو نمائندگی دی جائے۔ حبیب باغبان نے کہا کے آئندہ دنوں رمضان شروع ہو رہے ہیں اس سلسلہ میں رات کے اوقات میں دکانیں دیر تک کھلی رکھنے کے لیے پولس سے جلد نمائندگی کی جائے۔ عزیز قریشی نے کہا کے پارٹی کے اعلیٰ لیڈرس کو چاہیے کہ وہ پربھاگ کے دورے کر کے وہاں پر میٹنگ لیں۔ حبیب باوزیر نے کہا کے بی جے پی کے خلاف عوام میں ماحول ہے اس ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے مزید محنت کی ضرورت ہے۔ واجد جہاگیردار نے کہا کے ہمارے آپسی اختلافات کو ختم کر کے پارٹی کو مضبوط کرنے کا وقت آیا ہے۔ پرویز خان نے کہا کے پارٹی میں سینئر اور جونیئر کا کوئی بھید بھاؤ نہیں ہو نا چاہیے۔ نوجوانوں کو بھی مواقع فراہم کئے جائیں۔ سڈکو کے شیخ اسلم نے کہا کے آئندہ لوک سبھا چناؤ سے قبل نئی بوتھ کمیٹیاں تشکیل دینا ضروری ہے۔ سابق ڈپٹی میئر شفیع احمد قریشی نے کہا کے منصوبہ بند طریقہ سے پارٹی کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ حالات بدلنے والے ہیں ملک بھر میں بی جے پی کے خلاف لہر ہے۔ کسی کے پارٹی چھوڑ جانے سے پارٹی ختم نہیں ہوگی۔ مسعودا حمد خان نے کہا کے آئندہ دو دنوں کے بعد پربھاگ کے لحاظ سے دورے شروع کر کے وہاں میٹنگوں کا آغاز کیا جائے۔ شمیم عبداللہ نے کہا کے کانگریس پارٹی کے تمام سیل، آرگنائزیشن، فرنٹ کی فہرستوں پر نظر ثانی کر کے جو لوگ بی جے پی میں نہیں گئے ہیں ان سے رابطہ کر کے تمام نئی کمیٹیاں تشکیل دے کر ذمہ داریاں تقسیم کی جائے۔ ڈاکٹر ریپن واڑ نے کہا کے جو لوگ برے وقت میں کانگریس کو چھوڑ کر جارہے ہیں وہ مطلبی ہے جو آج پارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں انہیں اس بدلہ مستقبل میں ضرور ملے گا۔ ڈاکٹر نکھاتے نے کہا کے سینئر اور جونیئر سبھی کو موقع مل رہا ہے ان کے جیسے نوجوان کو شہر کار گذار صدر بنایا گیا ہے۔ بالاجی چوہان نے کہا کے کانگریس ایک بڑی سیکولر پارٹی ہے جس کی جڑیں عوام میں آج بھی مضبوط ہے۔ جو لوگ آج گئے وہ پھر واپس آنے کی تیاری میں نظر آئیں گے۔ مگر ایسے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ بلاک صدر سبھاش رائے بولے نے کہا کے پارٹی کے تمام سابق کارپوریٹر س اور قائدین کے رائے مشورے سے ہی کام کیا جائے گا اور کمیٹیاں تشکیل دی جائے گی۔ آج پوری طاقت کے ساتھ دلت اور مسلم سماج کانگریس کے ساتھ کھڑ اہے اور سیکولر ہندو بھی کانگریس کے ساتھ موجود ہے۔ کانگریس کے نظریات ملک کے لیے فائدہ مند ہے۔ بی جے پی ایک فرقہ پرست پارٹی ہے۔ ایڈوکیٹ گھوڑجکر نے کہا کے جس طرح سے ہم وارڈ کے الیکشن میں ووٹنگ کی تیاری کرتے ہیں اسی طرز پر لوک سبھا الیکشن میں محنت کرتے ہیں تو ناندیڑ سے لوک سبھا حلقہ میں کانگریس کا امیدوار بھاری اکثریت سے جیت حاصل کرے گا۔ شہر صدر عبدالستار نے کہا کے آج جو لوگ کانگریس کے ساتھ ہے وہ ایماندار ہے۔ دھن شکتی کے لالچ میں کچھ لوگ پارٹی چھوڑ کر گئے ہیں۔ ایسے افراد کو بلدیہ چناؤ میں عوام سبق سکھائے گی۔ آج پارٹی میں ان کے جیسے مسلم نمائندے کو شہر صدر بنایا گیا۔ ریاستی صدر نانا پٹولے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ عبدالستار نے کہا کے وہ خود کو پارٹی کا شہر صدر نہیں مانتے بلکہ آج سبھی قائدین اور ورکرس پارٹی کے شہر صدر ہے سبھی کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ رکن اسمبلی موہن ہمبرڈے نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کے پچھلے دنوں جو سیاسی حالات تبدیل ہوئے ہیں اس سے ہمیں فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ناندیڑ میں عوام آج بھی کانگریس پارٹی کے ساتھ موجود ہے۔ رکن اسمبلی ہونے کے ناطے وہ ناندیڑ شہر میں پارٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اور زیادہ وقت دیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کے پارٹی لوک سبھا میں جس کسی کو بھی ٹکٹ دے گی اسے کامیاب بنانے کے لیے پوری ایمانداری کے ساتھ محنت کی جائے گی۔ میٹنگ میں نظامت کے فرائض پارٹی کے ترجمان منتجب الدین نے بخوبی